مولانا حکیم امجد حسن کومانگا منڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا

مولانا حکیم امجد حسن کومانگا منڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) نامور عالم دین مولانا حکیم امجد حسن جن کا لاہور میں انتقال ہوگیا تھا ان کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں شیخ الحدیث مولانا محب النبی ، مولانا عبدالرؤف فاروقی ، علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، مفتی شاہد محمود مکی، مولانا جمیل الرحمن اختر، مفتی عتیق الرحمن مکی، مولانا عبداللہ مدنی، پیر رضوان نفیس ، مولانا عبدالنعیم اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے اساتذہ و طلبہ عزیز واقارب سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے مدرسہ جامعہ فاروقیہ رائیونڈ روڈ مانگا منڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھتیجے اور نامور عالم دین علامہ ارشد حسن ثاقب کے چھوٹے بھائی تھے۔ جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید،قاری احمد عبید، ناظم حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانازبیر حسن ، حافظ خالد حسن،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا عبدالرحیم چترالی ، مفتی شاہد عبید،مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے مولانا حکیم امجد حسن کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نیک سیرت انسان اور بہت سی خوبیوں کے مالک تھے ان کی تمام زندگی انسانیت کی خدمت ، درس و تدریس اور تحریر و تصنیف میں گذری انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اعلیٰ مقام اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -