ملک بھر کے ایجنٹوں کا عمرہ ٹریول کو بچانے کیلئے نئی تنظیم بنانے کا فیصلہ

ملک بھر کے ایجنٹوں کا عمرہ ٹریول کو بچانے کیلئے نئی تنظیم بنانے کا فیصلہ

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹیپ کی دھڑے بندی ٹریڈ ٹریول کا مستقبل خطرے میں، ملک بھر کے عمرہ ایجنٹوں نے عمرہ ٹریول کو بچانے کے لیے نئی تنظیم بنانے کا فیصلہ کر لیا ،ممبر سازی کا آغاز بائیو میٹرک کے مکمل خاتمے کے لیے ملک گیر تحریک کے لیے نئی صف بندی کا فیصلہ کر لیا گیا ،اسلام آباد میں ملک بھر سے وابستہ بڑی عمرہ کمپنیوں کے مالکان اور نمائندوں کے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے ،طے کیا گیا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت و رہنمائی اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائیں گے ،ذاتی مفاد کے لیے ٹریول ٹریڈ سے غداری کرنے والوں کا احتساب عمرہ زائرین کریں گے ،اللہ کے مہمانوں کے ساتھ غداری کرنے والے اللہ کی پکڑ میں آئیں گے ،نئی تنظیم کے لیے اسلام آباد میں ہیڈ آفس قائم کر دیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...