(ن) لیگ جمہوری عمل خراب کرناچاہتی ہے،قمرزمان کائرہ

(ن) لیگ جمہوری عمل خراب کرناچاہتی ہے،قمرزمان کائرہ

  



گجرات( ا ین ا ین آئی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف نعرہ لگانے والے خان کو آئندہ الیکشن میں پتہ چل جائے گا، انکا کرپشن کے خلاف جہاد ایکسپوز ہو چکا ہے سارے کرپٹ افراد انہوں نے اپنی پارٹی میں اکٹھے کر لیے ہیں ۔ وہ یہاں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے تعزیتی ریفرنس سے صدر پی پی پی لالہ موسیٰ ملک شفیق امجد کی دعوت پر ایک تقریب سے خطا ب کر رہے تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف عالمی سطح سے کرپشن کیس آیا ، عدالت کے پانچوں ججوں نے جھوٹ بولنے کا الزام لگا یا ہے۔ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹوسے لیکر کارکنان تک کسی کی زبان نہیں بولتے اور نہ ہی جھوٹ بولتے ہیں، پیپلز پارٹی پر اداروں کو گمراہ کرنے کا الزام نہیں جبکہ میاں صاحب پر کونسا الزام نہیں، مردم شماری کے دوران سندھ کو مواد نہیں دیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ جاری ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ لیکن حکومت نے نوٹس نہیں لیا وقت ضائع کیا گیاآج اگر اعتراض کیا جائے تو ہم پر الیکشن لیٹ ہونے کا الزام دیا گیا۔ کونسل آف کامن انٹرمٹ کی میٹنگ بلانے کی بجائے کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ دراصل ن لیگ حکومت کا فائدہ اٹھا کر کسی طریقہ سے جمہوری عمل خراب کرنا چاہتی ہے، کیونکہ الیکشن ملتوی ہو جائیں ۔ کیونکہ میاں نواز شریف اور ان کے ٹبر کو بچنے کی امید نہیں ۔ مسلم لیگ ن غیر جمہوری عمل کے ذریعے ملک میں انتشار پیدا کر کے میاں برادران کے خلاف مقدمات کو ڈی لے کرانا چاہتے ہیں ۔ عدالتی قتل کے باوجود پیپلز پارٹی نے عدالت کے خلاف اتنا نہیں بولی جتنا یہ عدالتوں اور فوج کے خلاف بو ل رہے ہیں ۔ اپوزیشن دور میں عدالتوں سے بری ہوئے لیکن کھربوں کی کرپشن کے الزام عدالتوں میں ہے ، موقع کی تلاش میں ہیں ، اللہ کی رسی کھینچی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...