وفاقی حکومت ٹماٹر بحران کی ذمہ دار،سندھ اسمبلی کا الزام

وفاقی حکومت ٹماٹر بحران کی ذمہ دار،سندھ اسمبلی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال نے کہا کہ ٹماٹر کا بحران وفاقی حکومت کی غفلت سے پیدا ہوا ہے۔سندھ اسمبلی میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کی تحریک التواء پر جواب دیتے ہوئے وزیر زراعت و داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ وفاقی حکومت کو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ ملک میں کس چیز کی قلت ہے، اس حوالے سے متعلقہ کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا گیا اور 8 مہینے سے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے اشیاء مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں،3 ماہ میں 3700 سے زیادہ چالان کرکے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ 105 افراد کو جیل بھی بھیجا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -