سوات کی طالبہ ہیرا اکبر انٹرنیشنل پیس پرائز کیلئے نامزد

سوات کی طالبہ ہیرا اکبر انٹرنیشنل پیس پرائز کیلئے نامزد

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ طالبہ ہیرا اکبر کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی کے بعد ہیرا اکبر دوسری پاکستانی طالبہ ہیں، جنہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ہیرا اکبر اپنے علاقے میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم ہیں اور ان کی بنیادی توجہ بچیوں کی گھریلو ملازمت، کم عمری کی شادیوں اور سکولوں میں ہونے والے تشدد پر مرکوز ہے اور اسی بنیاد پر انہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ہیرا اکبر

مزید : صفحہ آخر