دھنداور سموگ کے باعث مسافر ٹرینیں تاخیرکاشکار

دھنداور سموگ کے باعث مسافر ٹرینیں تاخیرکاشکار

  



لاہور(نمائندہ پاکستان) دھند کے باعث گزشتہ روزٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوئیں ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن۔گزشتہ روز لاہور سے کراچی کیلئے خراب موسم کے باعث ٹرینیں تاخیر سے چلیں ۔تاہم ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو گھر سے نکلتے وقت ریلوے انکوائری نمبر 042۔117 سے اپنی ٹرین کی معلومات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔یاد رہے کہ شدید دھند کے باعث گزشتہ روز کراچی سے ٹرینیں تاخیر سے لاہور پہنچیں جس کی وجہ سے ٹرینیں کراچی کیلئے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔اس ضمن میں ڈویڑنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے متعلقہ حکام کو گزشتہ روز ہدایت جاری کی تھی کہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو ہرممکن کوشش کرکے مزید تاخیر سے بچایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...