پولیس ، رینجرز اور سی ٹی ڈی کامشترکہ کومبنگ سرچ آپریشن ، 20 مشتبہ افراد گر فتار

پولیس ، رینجرز اور سی ٹی ڈی کامشترکہ کومبنگ سرچ آپریشن ، 20 مشتبہ افراد گر فتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں رات گئے ممکنہ دہشت گردی کے خدشات ، داتا صاحب کے عرس اور چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر پولیس ، رینجرز اور سی ٹی ڈی حکام نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن داتا دربار ، نولکھا ، شاہدرہ ، شیرا کوٹ ، گلبرگ، غالب مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا ۔ جہاں موجود رہنے والے افراد کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں موجود افراد کے شناختی کوائف کی بائیو میٹرک مشینوں کی مدد سے تصدیق بھی کی گئی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا جس میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔ نامکمل شناختی کوائف کی بنا پر20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کو اپنی شناختی علامت ظاہر کرنے کے بعد رہا کر دیا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -