ایپکا کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بھرپوراحتجاج کریں گے،ارشاد چودھری

ایپکا کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بھرپوراحتجاج کریں گے،ارشاد چودھری

  



لاہور(خبر نگار) ایپکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کیا، تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپکا کے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کیا ہے اس موقع پر سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جبکہ احتجاجی دھرنا میں ایپکا کے راہنماؤں چوہدری بوہریرہ ، یونس بھٹی ، لالہ اسلم ، میاں ریاض اور ارشد باجوہ کی قیادت میں لوکل گورنمنٹ کمپلیکس سے سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں ملازمین نے پلے کارڈز اور بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ایپکا کے احتجاجی دھرنے کے باعث سول سیکرٹریٹ لوئر مال روڈ اور شاہراہ قائد اعظم سمیت اردگرد کی سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔ جبکہ ایپکا کے احتجاج کے باعث سرکاری دفاتر میں ہو گا اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کے دوران ملازمین سینہ کوبی کرتے رہے۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ حکومت یوٹیلیٹی الاؤنس اور ہاؤس ریکوزیشن تمام ملازمین کو یکساں بنیادوں پر دے، محکمہ صحت، تعلیم اور بلدیات میں ختم کی گئی ، آسامیوں کو بحال کیا جائے جبکہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہیں کے پی کے ملازمین کے برابر کی جائیں۔

ارشاد چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1