اے سی شالیمار کی کارروائی،جانوروں کی ہڈیاں جلانے والی دو فیکٹریاں سیل
لاہور(جنرل رپورٹر)اے سی(شالیمار) ملک راشد نعمت نے کرول گھاٹی کے علاقہ میں جانوروں کی ہڈیوں اور اُن کی باقیات کو جلانے پر دو فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی۔اے سی (شالیمار) نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں بدبو اور آلودگی کی عوامی شکایات پر ان فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان دونوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیاہے۔ اس موقع پر واہگہ زون انتظامیہ اور پولیس اہلکاربھی اے سی (شالیمار) ملک راشد نعمت کے ہمراہ تھے۔