مسلم لیگ(ن ) نے ہمیشہ قانونی کی بالادستی کی بات کی،پرویز ملک

مسلم لیگ(ن ) نے ہمیشہ قانونی کی بالادستی کی بات کی،پرویز ملک

  



لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں اور اداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں،(ن) لیگ نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالادستی کی بات کی، 2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) سرخرو ہو گی، آمروں کو ویلکم کیا جاتاہے۔

، اور ان کے اقدامات کو آئینی تحفظ اور آئین میں ترامیم کی اجازت دی جاتی ہے،پچھلے 70 سال میں کسی بھی منتخب وزیراعظم کو اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، یہ طرز عمل عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے،اورپاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال،علی عمران چوہدری علی عدنان چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں ۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1