پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز کونسل نے 18رکنی کمیٹی قائم کر دی

پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز کونسل نے 18رکنی کمیٹی قائم کر دی

  



اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کونسل نے 18 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی ایڈیٹرز کے درمیان باہمی رابطے کو فروغ دینا، خبروں کے رجحانات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اثرات کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ مہمان نوازی اور سیاحت کی انڈسٹری میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے احمد شفیق اس کمیٹی میں تازہ ترین اضافہ ہیں جو گزشتہ دس برسوں سے ’’ہوسپٹالٹی پلس‘‘ کے ایڈیٹر انچیف ہیں جسے اس نوعیت کے رونامچوں میں خصوصی مقام حاصل ہے۔اس کمیٹی میں ’’ڈیفنس جرنل‘‘ کے اکرام المجید سہگل چیئرمین کی حیثیت سے اس کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ ماہنامہ ’’کرن‘‘ سے تعلق رکھنے والے عمار محمود اس کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین ہیں۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں ضیا شاہد(روزنامہ خبریں)،اعجاز الحق(روزنامہ ایکسپریس)،عارف نظامی(پاکستان ٹوڈے)،امتیاز عالم(ماہنامہ ساؤتھ ایشین جرنل)،ڈاکٹر جبار خٹک(روزنامہ عوامی آواز)، قاضی اسد عابد(روزنامہ عبرت)،غلام نبی چانڈیو(روزنامہ پاک)،طاہر فاروق(روزنامہ اتحاد)،کاظم خان (ڈیلی ٹائمز)،وسیم احمد(روزنامہ عوام)،حامد حسین عابدی(روزنامہ امن)،عبدالرحمن منگریو( انڈس پوسٹ)،احمد اقبال بلوچ(ماہنامہ وژنری)،اسلم خان(انٹرنیوز ایجنسی) اور بشیر احمد مامون(روزنامہ نجات) شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...