موجودہ حالات میں آرمی چیف کا دورہ ایران بہت اہمیت کا حامل ہے، خواجہ حبیب

موجودہ حالات میں آرمی چیف کا دورہ ایران بہت اہمیت کا حامل ہے، خواجہ حبیب

  



لاہور(پ ر)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے آرمی چیف کے دورہ ایران کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں آرمی چیف کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔یہ بات انھوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں کی جانے والی گیس اور بجلی کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ دوست ملک ہے اور اسے ہماری مشکلات کا اندازہ ہے ۔اور ایران کے پاس توانائی کے شعبے میں بہت امکانا ت بھی موجود ہیں۔اس لئیے ہمیں اس پیشکش سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔کیونکہ اس وقت یہ ہماری ضرورت بھی ہے ۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف اور ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سکیورٹی145 سیاسی145 اقتصادی معاملات145دہشت گردی145 جیسے اہم نکات پر بات چیت بھی ہوئی۔ اس کے علاوہ اقتصادی اور تجارتی معاملات پیشرفت کی بھی ضرورت ہے ۔اور خطے کے موجودہ حالات کے مطابق دونوں ممالک کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف کادورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کا باعث بنے گا۔اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ایران پاک

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...