میگا منصوبوں کی آلودگی نے بیماریوں میں اضافہ کیا،یاسر گیلانی

میگا منصوبوں کی آلودگی نے بیماریوں میں اضافہ کیا،یاسر گیلانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین جیسے منصوبے عوام کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ میگا منصوبوں سے آلودگی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گی ۔ ملک کو مزید جنگلات کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کے پی کے میں درخت لگا رہی ہے جبکہ ن لیگ پنجاب میں پہلے سے موجود درختوں کو کاٹ رہی ہے۔

جس سے شہر میں آلودگی کے باعث سموگ کا راج ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اعداد وشما ر کے حوالے سے ملکی معیشت کی بدحالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...