عدلیہ کا وقار مجروح کرنے والے سیاستدان جلد منہ کی کھائیں گے،صفدر بٹ

عدلیہ کا وقار مجروح کرنے والے سیاستدان جلد منہ کی کھائیں گے،صفدر بٹ

  



لاہور(کامرس رپورٹر)تحریک انصاف پاکستان کے رہنماء صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ عدالت عظمی ملک کا سب سے اہم ستون اور مظبو ط ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے عدلیہ کے وقار کو مجروح کر نے والے کرپٹ سیاستدان جلد منہ کی کھائے گے اور احتساب کے ذریعے پوری قوم کو جواب دیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے۔

جو کسی صورت عدلیہ کی تو ہین برداشت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت علی کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں ۔ مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے نہ صرف قوم بلکہ اس ملک کے خلاف بھی غیر ملکی آقاؤ ں کو خوش کرنے کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ صفدر بٹ نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صفدر بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1