کوڑے دان کا استعمال ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ’’اینٹی لٹرنگ ‘‘ کمپین شروع
لاہور(جنرل رپورٹر) شہریوں میں صفائی کی عادت کو فروغ دینے، کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے کی عادت کی حوصلہ شکنی اور کوڑا دان کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ’’اینٹی لٹرنگ‘‘ کمپین کا آغاز کر دیا گیا۔ کمپین کا باقاعدہ آغاز واپڈا ہاؤ س میں خصوصی آگاہی سرگرمی کے انعقاد سے کر دیا گیا۔ البیراک کی جانب سے واپڈا ہاؤس میں کوڑا دان نصب کئے گئے اور ملازمین سے درخواست کی گئی کہ وہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے کوڑے دان کا استعما ل یقینی بنائیں اور اس پیغام کو دوسرے شہریوں تک بھی پہنچائیں۔اس موقع پر البیراک ٹیم نے آگاہی کیمپ قائم کر کے سرگرمی کے شرکاء کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریف کیا جبکہ آگاہی بروشیرز اور ویسٹ بیگز بھی تقسیم کئے۔ جنرل منیجرایچ آر ڈیپارٹمنٹ بریگیڈئیر (ر) شعیب تقی نے آگاہی واک کی سربراہی کی۔ اس موقع پر انہوں نے البیراک کی کاوشوں کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسی آگاہی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں تاکہ صفائی کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ڈی جی سروسز بلڈنگ سرکل خالد حسین، ڈی جی اعظم جوئیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر صدف شیخ، اس ڈی او بلڈنگ سرکل شوکت ، ڈائریکٹر سکیورٹی سروسز کرنل (ر)متین، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اسٹیٹ سید احسن اور وقاص کے علاوہ البیراک کمیونیکیشنز منیجر نعیمہ سعید اور اسسٹنٹ منیجر ز مبشر تنویر، سعدیہ رفیق اورسلمان اعجازاور ڈپٹی منیجر آپریشنز واجد علی اس موقع پر موجود تھے۔
البیراک