نوازشریف پیش ہو کر قانون کی حکمرانی تسلیم کر رہے ہیں،خرم مشتاق

نوازشریف پیش ہو کر قانون کی حکمرانی تسلیم کر رہے ہیں،خرم مشتاق

  



لاہور(پ۔ ر)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم مشتاق نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا عدالتوں میں پیش ہونا قانون کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کی عکاسی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا دامن صاف ہے ۔ شریف برادران نے ہر دورحکومت میں شفافیت و دیانتداری کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کی ۔ محبوب قائد میاں محمد نوازشریف احتساب کے ہر ایوان سے سرخروہوں گے ۔ مسلم لیگ ن پر تنقید کے نشتر چلانے والے ایک بار پھر پسپا ہوں گے ۔ کامیابی و سرفرازی مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گی ۔

خرم مشتاق

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...