سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 19نومبر کو سمن آباد میں ہو گی

سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 19نومبر کو سمن آباد میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ملت اسلامیہ کی بین الاقوامی تنظیم عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ آل لاہورتحفظ ختم نبوت کانفرنس 19 نومبر بروزاتوار کو جامع مسجد خضراء سمن آباد لاہورمیں ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مولانا مفتی محمدحسن کرینگے۔جبکہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی،سیاسی ومذہبی اپنے خطاب میں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت اورمنکرین کے ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے عقائدباطلہ پرروشنی ڈالیں گے۔نیز تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے ضمن میں مختلف قسم کی انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،پیرمیاں رضوان نفیس مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم اورمولانا قاری عبدالعزیز نے جمعیۃ علماء اسلام س کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ختم نبوت کانفرنس کے میز بان مولانا عبدالرؤف فاروقی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کی سلسلے میں علماء کا مشاورتی اجلاس 10 نومبربروزجمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔
عالمی مجلس