سینئر صحافی شاہد ملک کے والدکا انتقال،قرآن خوانی کل ہو گی

سینئر صحافی شاہد ملک کے والدکا انتقال،قرآن خوانی کل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

،بریگیڈیئر(ر) زاہد ملک اور ڈاکٹر دانش ملک کے والد نذیر احمد ملک بدھ کی صبح لاہور میں انتقال کرگئے ۔مرحوم پاکستان آرڈننس فیکٹری و اہ کینٹ کے جنرل مینجر (ایڈمن )کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی عمر 93سال تھی ،مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹیاں اورتین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں ۔انہیں گزشتہ روز شادمان کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے کل بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز عصر جامع مسجد شادمان II(باالمقابل سیفما سینٹر)میں قرآن خوانی اور دعا ہوگی ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی ،گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر قدرت اللہ چودھری ، سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر اشفاق گوندل ،سابق ڈی جی پی آرڈاکٹر اسلم ڈوگر ،لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں ،سینئر اینکر پرسن رضوان الرحمن رضی ، لاہور پریس کلب کے سابق صدر ارشد انصاری ، سعید چودھری ،راجہ ریاض ،شہباز انور ،عبادالحق ،آصف چودھری ،شاہد اقبال ،داؤد خالد ،پرویز الطاف ،سہیل بٹ اورعبدالحمید گورائیہ سمیت سینئر صحافیوں کے علاوہ جماعت الدعوۃ کے یحییٰ مجاہد ، جماعت اسلامی کے قیصر شریف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔