میوہسپتال ایمرجنسی کے باہر نامعلوم افراد نومولود بچی چھوڑ کر فرار

میوہسپتال ایمرجنسی کے باہر نامعلوم افراد نومولود بچی چھوڑ کر فرار

  



لاہور(خبرنگار)میوہسپتال ایمرجنسی کے باہر نامعلوم افراد 20روز کی نومولود بچی کو بنچ کے نیچے چھوڑ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق میوہسپتال ایمرجنسی کے باہر لگے ہو ئے بنچوں کے نیچے سے نومولود بچی کے رونے کی آواز آئی تو بنچوں پربیٹھے ہو ئے دیگر مریضوں کے لواحقین نے فوری طور پر ہسپتال کے عملہ کو اطلاع دی اور بچی ان کے حوالے کر دی ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو کال کی پولیس کے مطابق ہسپتال میں لگے ہو ئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کو چھوڑ کر جانے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ہسپتال انتظامیہ نے بچی کو طبی امداد کیلئے چلڈرن آئی سی یو میں منتقل کر دیا تاہم بچی کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر