نوازشریف مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،عبدالعلیم خان

نوازشریف مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،عبدالعلیم خان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ججز کو بغض کے طعنے دے کر مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،زندگی بھراداروں کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے پہلی بار عدالتوں میں جوابدہ ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا اور عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے سے کرپشن کیسز ختم نہیں ہونگے، لاہور میں این اے122کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے کاسمو پولیٹن شہر کو کھنڈرات میں بدلنے والوں سے عوام ضرور حساب لیں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری ، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کی اپنے ایم این ایز پر گرفت کمزور ہو چکی ہے اسی لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جان بوجھ کر ملتوی کیا گیا ، پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ درست ثابت ہو رہا ہے کٹھ پتلی وزیر اعظم عوام اور اپنے ایم این ایز دونوں میں اعتماد کھو چکے ہے اس لیے وہ فوری طور پر صدر پاکستان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہیں ، نواز شریف ٹولہ نے ملک کو جن بحرانوں میں پھنسا دیا ہے جسکا واحد حل فوری نئے انتخابات ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...