ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ تقریب 5دسمبر کو ہوگی

ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ تقریب 5دسمبر کو ہوگی

  



لاہور(ادبی رپورٹر) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ کی سلور جوبلی تقریب 5دسمبر 2017ء کو شام 6بجے الحمرا ہال نمبرایک میں منعقد ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں ،اداکاروں، صحافیوں، شاعروں ،سماجی کارکنوں اور دانش وروں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ یہ بات ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری نے گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے مدیراعلیٰ مجیب الرحمن شامی ،گروپ ایڈیٹر ایثار رانا اور شاعر پاکستان پروفیسر ناصر بشیر کو بھی یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ سید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ بار بار تقریب کے التواء کا سبب یہ ہے کہ ہم اس تقریب کو ہر لحاظ سے مکمل اور کامیاب بنانا چاہتے ہیں لاہور کی ثقافتی و ادبی تاریخ میں یہ ایک یادگار تقریب ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...