نئی حلقہ بندیاں،الیکشن کمیشن مثبت کردار ادا کرے،ذکر اللہ مجاہد

نئی حلقہ بندیاں،الیکشن کمیشن مثبت کردار ادا کرے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے 2018ء کے انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن شفافیت کے ساتھ اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں اطمینان کے ساتھ 2018ء کے الیکشن میں حصہ لیں سکیں جبکہ موجودہ حالات کی پیش نظر ملک میں عام انتخابات پر بے یقینی کے سائے گہرے ہوتے جار ہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر 4کینٹ ویو میں جی آئی یوتھ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی پی 155کے امیر خبیب نذیر ، امیدار وار حلقہ این اے 152وقار ندیم وڑائچ ،صدر جے آئی یوتھ پی پی 155 رانا شفیق رضوان ، گروپ لیڈر وارڈ نمبر 4محمد عرفان ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات ملکی سیاست اور آنے والے ادوار پر گہرے اثرات مرتب کریں گے اور 2018کے انتخابات زیادہ دور نہیں ہیں۔ جے آئی یوتھ کے نوجوان عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے ظلم کے نظام کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں ۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...