آج نہیں تو کل ہمیں ووٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا ہی ہوگا: سعد رفیق
لاہور(نمائندہ پاکستان)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار قانونی حلقوں اور اہل دانش کی جانب سے ان سوالات پر رائے رنی کے منتظرہیں کہ میاں نواز شریف کیخلاف ریمارکس تفتیش کا طریقہ کاراور فیصلہ فیئر ٹرائل کے مسلمہ اصولوں سے متصادم رہاہے۔آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے حق حاکمیت کے حصول کی جدوجہد نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، آج نہیں تو کل ہمیں ووٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا ہی ہو گا۔کسی مخصوص مقدمہ کیلئے عدالت عظمیٰ کے نگران جج کا تقرر اس سے پہلے کب کیا گیا؟نواز شریف نااہلی کیس سے پہلے غیر وصول شدہ تنخواہ اثاثہ کب ڈکلیر کی گئی؟نوازشریف کیس سے پہلے عدالت عظمیٰ نے کسی مقدمہ کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کب کی جبکہ انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ کیا واٹس ایپ کالز کے ذریعے سرکاری احکامات دینا قانوناً درست ہے۔؟