طاہر القادری نے انصاف کیلئے ہمیشہ عدالتوں کی طرفدیکھا،خرم نوا ز گنڈا پور
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 14 کارکنوں کے قتل کا ساڑھے تین سال سے انصاف نہیں ملا، اس کے باوجود ڈاکٹر طاہرالقادری نے عدلیہ کے وقار کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ انصاف کے لیے ہمیشہ عدالتوں کی طرف دیکھا، نواز شریف 30 سال میں اداروں کی عزت کرنا بھی نہ سیکھ سکے۔فوج اور عدلیہ کو فتح کرنے کی آرزومند اشرافیہ ملکی سیاست میں گالی بن گئی وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ کسی ڈکٹیٹر پر کرپشن کا کیس نہیں بنا یہاں تک کے نواز شریف مشرف پر بھی کرپشن کا کوئی کیس نہ بناسکے، مارشل لاء کے نفاذ اور منی لانڈرنگ کے جرائم کا موازنہ نہیں بنتا،اس حوالے سے چور کا شور بلا جواز ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت مضبوط اداروں سے پنپتی ہے ۔ ادارے افراد کے مفاد ،عزت سے بالاتر ہوتے ہیں مگرسیاست میں کرپشن ،الزام تراشی، زبان درازی، کردار کشی اور لوٹ مار کے منفی رویوں کو متعارف کروانے والے نواز شریف اب اداروں پر کیچڑ اچھال کرلاقانونیت کی نئی مثال قائم کررہے ہیں ۔
خرم گنڈا پور