پولیو اور انسداد ڈینگی مہم جاری،ٹیموں کے گھر گھر وزٹ

پولیو اور انسداد ڈینگی مہم جاری،ٹیموں کے گھر گھر وزٹ

  



لاہور(پ ر)ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کونسلز میں تیسرے روز بھی پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔ڈی سی لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر اے سی شالیمار ملک راشد نعمت نے پاکستان منٹ اور انگوری باغ کے علاقوں کا دورہ کیا۔اے سی شالیمار نے وہاں پر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ اے سی شالیمار ملک راشد نعمت نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو بھی چیک کیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں۔ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں

ڈپٹی کمشنر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...