سروسز ہسپتال میں سموگ آگاہی واک ، مریضوں کے لواحقین میں معلوماتی لٹر یچر تقسیم

سروسز ہسپتال میں سموگ آگاہی واک ، مریضوں کے لواحقین میں معلوماتی لٹر یچر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) عوام کو سموگ کے انسانی صحت پرپڑنے والے مضر اثرات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لئے سمز اور سروسز ہسپتال میں خصوصی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل پروفیسرمحمود ایاز ،ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر،پروفیسر کامران چیمہ،پروفیسر ثاقب نثار،پروفیسر ندیم عارف،ڈاکٹر کامران کے علاوہ فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹرز ، نرسز اور مریضوں کے لوحقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمد امیر اور دیگر ڈاکٹرز نے مریضوں کے لواحقین میں فیس ماسک اور احتیاطی تدابیر پر مبنی لٹریچر بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات جلانے ، گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام اور انڈسٹریل یونٹس میں غیر معیاری ایندھن ، تیزی سے بڑھتی ہوئی ارینائزیشن اور بارشوں کے نا ہونے سے سموگ کی صورتحال بدتر ہوئی ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں اور کمیونٹی کو ملکر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرمحمد امیرنے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین اور آؤٹ ڈور کے مریضوں میں سموگ سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر ممبنی پمپفلٹس اور منہ اور ناک کو چھپانے کے لئے فیس ماسک تقسیم کر رہی ہے تاکہ لوگوں کی سموگ سے بچنے کی ترغیب دی جا سکے ۔ ڈاکٹر محمد امیر کہنا تھا کہ ضعیف العمر افراد ، چھوٹے بچوں اور سانس کی بیماری دمہ وغیرہ میں مبتلا لوگوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد میں سموگ کی وجہ سے نمونیہ کی شکایت لاحق ہو سکتی ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔اس حوالے سے اس موقع پر پرنسپل پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ سموگ کا خاتمہ بارش کے ساتھ وابستہ ہے اس سے بچاؤ کا واحد حل یہ ہے کہ گھروں سے باہر کم سے کم نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں

سروسز ہسپتال

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...