کل پاکستان مرکزی مشائخ کنونشن،اہم فیصلے کئے گئے

کل پاکستان مرکزی مشائخ کنونشن،اہم فیصلے کئے گئے

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کل پاکستان مرکزی مشائخ کنونشن میں پاکستان بھر سے اکابر سجادہ نشینوں کی شرکت اور ملکی حالات پر اہم فیصلے کئے گئے ۔ مشائخ کنونشن میں اکابر مشائخ نے موجودہ سیاسی حالات میں دین کے اہم ترین عقیدہ ختم نبوت پرسیاسی پارٹیوں کی معنی خیز خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام سیاسی زعما کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے خاموش اور سرد مہری کے اس رویے کو جاری رکھا تو مشائخ کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کریں گے اور حکومت پر واضح کیا کہ ذمہ دار وزراء کو برطرف کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور راجہ ظفر الحق ازخود اپنی پیش کردہ رپورٹ جاری کریں ۔ 2018کے الیکشن کے بارے میں کنونشن کے شرکاء کی رائے تھی کہ یہ الیکشن ملکی حالات میں تبدیلی کا اہم مرحلہ ہے اس لئے مشائخ نظام مصطفیﷺ کے غلبے کی جدوجہد کو تیز کر دیں اور روایتی الیکشن تاجروں کے اتحاد سے گریز کریں۔ خالص دینی بنیادوں پر اہمیں بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر ملت کے جانشین پیر سید منور حسین جماعتی نے مشائخ سے درخواست کی کہ وہ اپنے حلقہ مریدین میں پاکستان کی بقاء کے لئے عملی تحریک برپا کریں اور محبت پاکستان کا درس عام کر دیں۔ملک کی مشہور خانقاہ بھرچونڈی شریف کے سجادہ نشین پیر عبدالخالق قادری نے مشائخ کو یقین دلایا کہ ہم سندھ میں ہندوؤں کی بالادستی کا حکومتی خواب کبھی بھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔سید شفیق احمد گیلانی نے اکابر مشائخ کے بزرگان کی قومی تحریکوں میں کامیاب جدوجہد کو سراہا ۔پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے تحریک پاکستان ملکی مفاد میں جملہ تحریکوں میں مشائخ کے مرکزی اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے مشائخ کنونشن کے شرکاء سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت بہت کم ہے اور دشمنوں کی سازشیں رنگ لا رہی ہیں ، اگر ہم نے بروقت عملی اقدامات نہ کئے تو تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ناظم کنونشن سید علی عثمان توکلی نے مشائخ کنونشن آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے عنقریب مشاورتی اجلاس بلانے کے لئے اکابر مشائخ کی قائمہ کمیٹی بنانے کے بارے میں ملک بھر کے اکابر سجادہ نشینان سے فوری رابطہ کا اعلان کیا ہے۔پیر سید منور حسین جماعتی ، پیر عبدالخالق قادری ، سید شفیق احمد گیلانی ، پیر سید عرفان مشہدی اور سید حامد سعید کاظمی کے خطابات کنونشن میں ملک بھر سے 300سو سے زائد مشائخ عظام نے شرکت کی۔

علماء کنونشن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...