انصاف یوتھ ونگ کو ٹائیگر فورس سے بھی مضبوط بنائیں گے،راشد ریاض

انصاف یوتھ ونگ کو ٹائیگر فورس سے بھی مضبوط بنائیں گے،راشد ریاض

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)انصاف یوتھ ونگ کے نومنتخب صدر سید راشد ریاض شاہ نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں شہر بھر سے آئے ہوئے انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف یوتھ ونگ لاہورکو عمران ٹائیگر فورس سے بھی زیادہ منظم اور مظبوط بنائیں گے اوربہت جلد ممبر سازی مہم شروع کی جائیگی جس میں ایک لاکھ سے زائد ممبران اسی ماہ بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں میں نیا جذبہ اور شعور بیدار کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کاہر نوجوان ملک بچانے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے جدو جہد میں مصروف ہے لیکن اس کو تربیت کی اشدضرورت ہے اور یہ تربیت انصاف یوتھ ونگ دے گی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے شعیب صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

راشد ریاض

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...