پاکستان کالمسٹ کلب کی کور کمیٹی کا اجلاس،عہدیداروں کا انتخاب

پاکستان کالمسٹ کلب کی کور کمیٹی کا اجلاس،عہدیداروں کا انتخاب

  



لاہور(پ ر) کاسمو پولیٹن کلب لاہور میں پاکستان کالمسٹ کلب کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ دو سال کے لیے اہم عہدوں کے الیکشن ہوئے۔ نتائج کے مطابق ایثار رانا مرکزی چیئرمین، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق مرکزی صدر، ذبیح اللّٰہ بلگن جنرل سیکرٹری جبکہ رابعہ رحمان مرکزی چئیرمین برائے ویمن ونگ منتخب ہوئیں۔ اس موقع پر ایثار رانا، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، ذبیح اللّٰہ بلگن، رابعہ رحمان، توقیر شریفی، امجد اقبال، عابد کمالوی، شہزادہ ذوالقرنین، رانا تنویر قاسم، سمیرہ عابد، جاوید اقبال، اسلم بھٹی، عمران ناصر اور عنابِغ علی نے شرکت کی۔ منتخب امیدواروں کو سماجی سیاسی و صحافتی حلقوں سے مبارکباد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...