عدالتی فیصلہ نے منافقت کی سیاست کو بے نقاب کر دیا،یاسمین راشد

عدالتی فیصلہ نے منافقت کی سیاست کو بے نقاب کر دیا،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف ایک جھوٹ چھپانے کے لئے سو جھوٹ بو ل رہے ہے ،سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد نواز شریف کی منافقت کی سیاست ایک بار پھر قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے ، نواز شریف کو کیوں نکالا کے جوابات مل چکے ۔
، اب انکے پاس جھوٹ بولنے کے سواء کچھ نہیں بچا صرف انکی جیل انتظار کر رہی ہے ،ایک قومی مجرم کو سرکاری پروٹوکول دینا آئین کے منافی ہے ،تحریک انصاف چور حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی انہیں ایک ایک جرم کا حساب دینا ہوگا ۔