علی رضا عابد ی ایم کیو ایم پاکستان اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی

علی رضا عابد ی ایم کیو ایم پاکستان اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیوایم پاکستان نے سینئر رہنما علی رضا عابدی نے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیاہے۔ پریس کانفرنس جاری تھی کہ اسی دوران علی رضا عابدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں ،یہ وہ نہیں ہے جس پر مجھے یقین تھا اور جس کیلئے میں کھڑا ہوا تھا ‘۔واضح رہے کہ علی رضا عابدی این اے 251 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

عابدی

مزید : صفحہ اول