پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں تعاون کی برطانوی پالیسیاں خوش آئند ، خواجہ آصف

پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں تعاون کی برطانوی پالیسیاں خوش آئند ، خواجہ آصف

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی،سرمایہ کاری اور سوشل سیکٹر کیساتھ تعاون کی غرض سے برطانوی حکومت کی پالیساں خوش آئند ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے یہ بات گزشتہ روزبرطانوی وزیر برائے ایشیاء وپیسفک مارک فیلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے پاکستان کے تجارتی،سرمایہ کاری اور سوشل سیکٹر کو فروغ دینے کی غرض سے برطانوی حکومت کی پالیسیوں بالخصوص پاکستان کیلئے تجارتی سفارتکار کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔خواجہ آصف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی و بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔برطانوی وزیر مملکت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور اس سلسلے میں برطانیہ کیساتھ تعاون کو سراہا۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ برطانوی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعاون مزید بڑھانے کی خواہاں ہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول


loading...