وزیر داخلہ نے علامہ اقبال ؒ کا غلط شعر لکھ کر 9نومبر کی تعطیل کی سمری مسترد کردی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت قانون نے بھرپور عوامی ردعمل کے بعد یوم اقبالؒ کی چھٹی کے حوالے سے سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی، سمری وزیر داخلہ احسن اقبال کے ٹیبل پر پہنچی ، سمری پر نگاہ پڑھتے ہی کلام اقبال ؒ سے محبت ان کے دل و دماغ سے چھلکنے لگی، اپنا سرکاری قلم اٹھایا اور سبز سیاہی سے انہوں نے علامہ اقبال ؒ کا شعر لکھ کر سمری مسترد کردی ، مگر یہ کیا کلام اقبال سے خودی اور خوداری کا درس دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے قوم کو کام اور کام کا سبق پڑھایا مگر اس درس میں وزیر داخلہ نے علامہ اقبال ؒ کا شعر ہی غلط لکھ دیا۔وزیر داخلہ احسن اقبال ؒ نے لکھا:۔میسر آتی ہے فرصت فقط غلاموں کو۔۔۔نہیں ہے بندہ حرکیلئے جہاں میں فراق۔۔۔۔حالانکہ علامہ اقبال ؒ کا اصل شعر ہے:۔میسر آتی ہے فرصت فقط غلاموں کو۔۔۔نہیں ہے بندہ حرکیلئے جہاں میں فراغ۔۔۔۔سوشل میڈیا پر چھٹی مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن وائرل ہوا تو صارفین نے وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کلام اقبالؒ دوبارہ بڑھنے کا درس بھی دے ڈالا۔
اقبال ڈے چھٹی مسترد