پیراڈائز لیکس: ملکہ برطانیہ کے بعد پرنس چارلس کا نام بھی سامنے آگیا

پیراڈائز لیکس: ملکہ برطانیہ کے بعد پرنس چارلس کا نام بھی سامنے آگیا

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )مبینہ ٹیکس چوری کیلئے بنائے گئے آف شور اکاؤنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانیوالے پیراڈائز پیپرز میں ملکہ بر طا نیہ کے بعد شہزادہ چارلس کا نام بھی سامنے آگیا ۔ پیرا ڈائز لیکس کے مطابق شہزادہ چارلس کی کمپنی نے برمودا میں اپنے دوست کی آف شور کمپنی میں سرمایہ لگا کر زبردست منافع کمایا،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے حوالے سے بھی یہی انکشاف کیا گیا تھا کہ انہوں نے آف شور کمپنیوں میں کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔پیراڈائز لیکس سامنے آنے کے بعد برطانوی میڈیا میں شاہی خاندان ایک بار پھر موضوع بحث ہے ۔ د و سری جانب ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے صورتحال کا تقاضا ہے معاملات کو مزید شفاف بنایا جائے۔یاد رہے گزشتہ برس جاری ہونیوالے پاناما پیپرز پاناما کی مشہور لاء فرم موزیک فونسیکا کی دستاویزات پر مبنی تھے لیکن اب جاری ہونیوالے پیراڈائز پیپرز کمپنی ’’ایپل بائی‘‘ کی دستاویز پر مشتمل ہیں۔

شہزادہ چارلس

مزید : صفحہ اول