افغان صدر نے پاکستانی سفارتکار کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا

افغان صدر نے پاکستانی سفارتکار کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا

  



کابل( مانیٹرنگ ڈیسک )افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار کے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار نیئر اقبال کو جلال آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن کے جسدِ خاکی پاکستان پہنچایا گیا اور ان کی تدفین کردی گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ غیرملکی سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کی ذمے داری حکومت کی ہے۔ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار نے ٹوئٹر پر اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افغان صدر

مزید : صفحہ اول


loading...