انٹرا پارٹی انتخابات : پی ٹی آئی کو جواب کیلئے 13نومبر تک کی آخری مہلت

انٹرا پارٹی انتخابات : پی ٹی آئی کو جواب کیلئے 13نومبر تک کی آخری مہلت

  



اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کو 13 نومبر تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر تک تحریک انصاف جواب جمع کرائے ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما یوسف علی نے انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست دے رکھی ہے۔

الیکشن کمشن

مزید : صفحہ اول


loading...