اقبالؒ نے نوجوانوں میں انقلابی روح پھونکی :شہبازشریف کا یوم اقبالؒ پر پیغام

اقبالؒ نے نوجوانوں میں انقلابی روح پھونکی :شہبازشریف کا یوم اقبالؒ پر پیغام

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے140ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ ایک عظیم فلاسفر،شاعر اور دانشور تھے جن کی شاعری اور افکار آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور ان میں جوش وجذبہ پیدا کیا۔علامہ اقبالؒ کی مسلمانو ں کیلئے علیحدہ مملکت کے قیام کی تجویز انکی سیاسی بصیرت کی عکاس تھی۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔

پیغام

مزید : صفحہ اول


loading...