مہاجر کمیونٹی کا متحد ہونا خوشی کی بات ہے، پرویز مشرف

مہاجر کمیونٹی کا متحد ہونا خوشی کی بات ہے، پرویز مشرف

  



دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور پاک سر زمین پارٹی کے ممکنہ الحاق کے حوالے سے کہا ہے کہ مہاجر کمیونٹی کا اکٹھا ہونا خوشی کی بات ہے۔جیو نیوز کے مطابق پرویز مشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ مہاجر قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے اور ایک نئی طاقت کو ابھر کر سامنے آنا چاہیے۔ ایم کیو ایم کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا اور انہیں خوشی ہے کہ ایم کیو ایم (پاکستان) اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مل کر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ پرویز مشرف نے مشورہ دیا دیہی سندھ میں طاقت کوابھاریں کیونکہ پیپلزپارٹی کو ہرا کر حکومت بنائی جاسکتی ہے۔سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمد امجد کا کہنا تھا ایم کیو ایم ،پی ایس پی ہمارے ا تحادکاحصہ بن جاتے ہیں تومشرف قیادت کرسکتے ہیں،دونوں جماعتیں اپنے نام ختم کرکے نئی جماعت بنائیں گی،پرویزمشرف کوپہلے بھی ایم کیو ایم کی سربراہی کیلئے کہاگیاتھا،پرویزمشرف نے ان دونوں کی قیادت سے ا نکا رکردیاتھا،آج دونوں جماعتیں کس مجبوری میں اکھٹی ہوئیں سب کو پتہ ہے۔ محمد امجد کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا پرویزمشرف کا پیغام پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے،انہوں نے ایک سال قبل کہا تھا مل کر کام کریں،پرویز مشرف نیایم کیو ایم کا نام تبدیل کرنے کیلیے کہا تھا۔ نام تبدیل کرکے مہاجروں بلکہ سب کی خدمت کریں،ایسا کرنے سے ایم کیو ایم قومی دھارے میں آجائے گی۔ ملکی مفاد میں جو بھی جو بھی گرینڈ الائنس بنے گا پرویز مشرف اس کاحصہ ہوں گے،پرویز مشرف بھی مہاجر ہیں ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ عنقریب جلد بڑا جلسہ کریں گے جس کے دو ہفتے کے بعد وہ پاکستان ا?جائی?ں گے۔

مشرف

مزید : صفحہ اول


loading...