پاکستانی وفد بی ایس ایف سے مذاکرات کیلئے دہلی پہنچ گیا

پاکستانی وفد بی ایس ایف سے مذاکرات کیلئے دہلی پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) سے مذاکرات کیلئے 19 رکنی پاکستانی وفد دہلی پہنچ گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کا 19 رکنی وفد رینجرز، وزرات داخلہ اور اینٹی نارکوٹس کے افراد پر مشتمل ہے جس کی قیادت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کررہے ہیں۔پاکستانی وفد بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کیساتھ ہونیوالے 44 ویں ششماہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔8 سے 10 نومبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کے بھارتی بی ایس ایف سے مذ ا کر ا ت ہوں گے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستانی وفد

مزید :

صفحہ اول -