چکوال ، بس بریک فیل ہونے پر پل سے نیچے گر گئی ، 25مسافر جاں بحق ، 52 زخمی

چکوال ، بس بریک فیل ہونے پر پل سے نیچے گر گئی ، 25مسافر جاں بحق ، 52 زخمی

  



چکوال(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ سے رائے ونڈ جاتے ہوئے بس ڈھوک پٹھان کے قریب بس پل سے نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق اور52زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بد قسمت بس میں85سے زائد مسافر سوار تھے ،جو کو ہاٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔زخمیوں کو تلہ کنگ تحصیل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ایمبولنسز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے مقامی افراد ذاتی گاڑیوں میں زخمیوں کوہسپتال پہنچایا۔

بس حادثہ

مزید : صفحہ اول


loading...