لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ و دھند سے معمولات زندگی متاثر ، ایئر پورٹ اور موٹر وے بھی بند

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ و دھند سے معمولات زندگی متاثر ، ایئر پورٹ اور ...

  



لاہور(کامرس رپورٹر ،خبر نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سموگ اور دھند کا راج برقرار، معمولات زندگی شدید متاثر ، دھند کی شدت میں اضافہ سے علامہ اقبال ائیر پورٹ اور موٹر وے کے مختلف سیکشن بھی بند۔تفصیلات کے مطابق سموگ اور دھند کے باعث گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،سینکڑوں افراد گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ہونے تک سموگ اور دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جس کا رواں ہفتہ میں کوئی امکان نہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بھی پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند و سموگ کا سلسلہ جاری رہے گاجبکہ اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد سموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائیگی تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت سکردو میں منفی 03، گلگت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Back t

مزید : صفحہ اول