ٹرمپ کا دورہ چین، 9 ارب ڈالر کے 20 معاہدوں پر دستخط

ٹرمپ کا دورہ چین، 9 ارب ڈالر کے 20 معاہدوں پر دستخط

  



بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان قریبا 9 ارب ڈالر مالیت کے 20 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ امریکی وز یر تجا رت ولبر روس اور چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہونے والی تقریب میں ان معاہدوں پر دستخط کیے تاہم ان کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آ ئیں ۔وانگ یانگ نے معاہدوں پر دستخط کے بعد کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل وارم اپ ہونے کا عمل تھا خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ سب سے پہلے وہ جاپان پہنچے تھے جس کے بعد جنوبی کوریا اور اب چین میں موجود ہیں۔ امریکی صدر کے دورے کا مقصد ایشیائی ممالک سے تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا اور شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے خدشات آگاہ کرنا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...