سعودی عرب کا بھی ’’سی پیک‘‘ منصوبے میں سرمایہ کاری کا ا علان

سعودی عرب کا بھی ’’سی پیک‘‘ منصوبے میں سرمایہ کاری کا ا علان

  



اسلام آباد(آئی این پی)چین کے بعد سعودی عرب بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں سرمایہ کاری کریگا۔سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور سی پیک کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہت گہرے ہیں ،دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور یہ اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا ، پاکستان میں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہو رہا ہے ، افسوس ہے کہ یہاں کا میڈیا ہمیشہ منفی پہلو وں کوکیوں دکھاتا ہے؟ پاکستان میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس کو اجاگر کیا جانا چاہئے ۔وہ گزشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادکہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدلکریم نے کہا سعودی حکومت پاکستان میں سی پیک منصوبے میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ، سعودی سفیر کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کن سیکٹرز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات بہت دوستانہ اور گہرے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ سعودیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر کہ پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ ملاقات کے بعد سعودی سفیر کو پاکستان میں جاری سی پیک منصوبوں اور مواصلات کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

سعودی عرب/اعلان

مزید : صفحہ اول


loading...