سلامتی کونسل میں غیر مستقل سیٹیں بڑھانا ناگزیر:پاکستان

سلامتی کونسل میں غیر مستقل سیٹیں بڑھانا ناگزیر:پاکستان

  



نیو یارک(آئی این پی)پاکستان نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے سلامتی کونسل کو مزید جمہوری بنانے کیلئے غیر مستقل نشستوں میں اضافہ بہترین راستہ ہے، سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کا کوئی معقول جواز نہیں،جنرل اسمبلی کے ارکان کی تعداد کی بنیاد پر سلامتی کونسل کی سیٹیں بڑھانے سے کونسل کی عددی حیثیت تو بڑھ جائے گی لیکن اس کی کارکردگی کو مضبوط بنانے میں مدد گارثابت نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحد ہ کی سلامتی کونسل میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا جنرل اسمبلی کے 193 ارکان بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی امن کیلئے بھر پور کردار اد ا کررہے ہیں۔ملیحہ لودھی نے مزید واضح کیا کہ سلامتی کونسل کی مستقل سیٹ حاصل کرنیو ا لے ممالک صرف پاور پالیٹیکس کے خواہشمند ہیں وہ اپنے لیے خصوصی استحقاق اور غیر مساوی حیثیت چاہتے ہیں۔

پاکستان

مزید : صفحہ اول


loading...