صبر ،تحمل اور حکمت سے کام لینا ہوگا،شہبازشریف کا نواز شریف کو مشورہ ،آن لائن کا دعویٰ

صبر ،تحمل اور حکمت سے کام لینا ہوگا،شہبازشریف کا نواز شریف کو مشورہ ،آن لائن ...

  



اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم نوا زشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں نواز شریف کو مشورہ دیا کہ ہمیں موجودہ صورتحال میں صبر تحمل اور حکمت سے کام لینا ہوگا اداروں کیخلاف سخت رویے سے معاملات اس نہج تک پہنچے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز احتساب عدالت میں ہونیوالی کاروائی کے بعد شہباز شریف نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سپریم کورٹ کے نظرثانی اپیلوں سمیت احتساب عدالت کے تحریری فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شہباز شریف نے بڑے بھائی کو مشورہ دیا کہ ہمیں اس کٹھن وقت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ اداروں کیخلاف سخت رویے سے پہلے بھی حالات سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں جس پر نواز شریف نے جواب میں کہا فکر کی بات نہیں ،ہم عدالتوں میں اپنے کیسز لڑیں گے ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے انشاء اللہ ہمیں کامیابی نصیب ہوگی۔

مشورہ

مزید : صفحہ اول


loading...