زرداری سے سلمان مجاہد، ڈاکٹر فوزیہ کی بھی ملاقاتیں

زرداری سے سلمان مجاہد، ڈاکٹر فوزیہ کی بھی ملاقاتیں

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سابق صدر شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے رابطے کرنا شروع کر دیئے ، سلمان مجاہد اور ڈاکٹر فوزیہ گزشتہ روز ملاقاتیں کیں جبکہ قبل ازیں خوش بخت شجاعت اور علی راشد سابق صدر زرداری سے ملاقاتیں کر چکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے ، ایم کیو ایم کے مزید کئی ارکان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کے متعدد ناراض ارکان جن میں کئی غیرمنتخب نمائندے بھی شامل ہیں، جلد ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کرنے کیلئے سوچ رہے ہیں، تاہم زرداری ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے اس بارے میں صورتحال واضح ہونے کے بعد میڈیا کو بتایا جائے گا۔

ملاقاتیں

مزید : صفحہ اول


loading...