نوا ز شریف سے اب ملاقات یا تعاون ملک دشمنی ہو گا : آصف زرداری

نوا ز شریف سے اب ملاقات یا تعاون ملک دشمنی ہو گا : آصف زرداری
 نوا ز شریف سے اب ملاقات یا تعاون ملک دشمنی ہو گا : آصف زرداری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے موجودہ حالات میں نواز شر یف سے ملاقات یا تعاون ملک سے دشمنی جیسا ہوگا۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران انکا مزید کہنا تھا نواز شریف نے اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب کردیا ہے ، پیپلز پارٹی جمہوریت کیخلاف نواز شریف کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ نوازشریف نے عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر معزز ججوں پر ذاتی حملے شروع کر دیے ہیں جبکہ عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دیا، اس سے قبل نواز شریف نے فوج کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی جس پر انہوں نے وزیروں کو فوج کیخلاف صف آرا کیا۔ نواز شریف اپنے آپ کو قانون اور احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں اور انہوں نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا نامعلوم ایجنڈا سب کے سامنے رکھ دیا، عدلیہ پر حملہ آئین پر حملہ ہے اور آئین پر حملہ جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا وہ کبھی جمہوریت کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہ بنے اور نہ آئندہ بنیں گے، قوم جان لے ان کا ایجنڈا سب کو معلوم ہے ۔ نواز شریف قوم کیساتھ ڈبل گیم کر رہے ہیں، ایک طرف وہ شہباز شریف اور وزراء کو ان کیخلاف بیان دینے کا کہتے ہیں دوسری طرف ملنے کا پیغام دیتے ہیں تاہم جلد نواز شریف کی جمہوریت دشمن پالیسیوں پر چارج شیٹ جاری کردیں گے۔آصف زرداری نے دعویٰ کیا نواز شر یف جمہوری نظام کو سبوتاژ کر کے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور وہ کچھ عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

زرداری

مزید : صفحہ اول


loading...