ہفتے کو لاہور آئینگے

ہفتے کو لاہور آئینگے
 ہفتے کو لاہور آئینگے

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہفتے کو لاہور آئیں گے وہ اتوار کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مرحوم جہانگیر بدر کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری چند دن لاہور میں ہی قیام کریں گے اور اس دوران وہ پیپلز پارٹی لاہور کی تنظیم سازی کا کام مکمل کریں گے اور اس دوران پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین سے ملاقاتیں کرکے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کریں گے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ان سے جیالوں کی ملاقاتوں کا شیڈول بھی مرتب کیا جارہا ہے۔

بلاول

مزید : صفحہ اول