حکومتی سیاہ کارناموں کی وجہ سموگ

حکومتی سیاہ کارناموں کی وجہ سموگ
 حکومتی سیاہ کارناموں کی وجہ سموگ

  



اسلام آباد(آئی این پی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہاہے کہ حکومت کے سیاہ کارناموں کی وجہ سے پنجاب سموگ کا شکار ہے، نوازشریف ججوں پر تنقید کرکے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، مگر وہ بچ نہیں پائے گا،اس کو سزاملے گی،عدلیہ قانون کے مطابق چل رہی ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ نوازشریف ججوں پر تنقید کرکے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، مگر وہ بچ نہیں پائے گا، اس کو سزا ملے گی، پوری دنیا کہہ رہی ہے، کہ نوازشریف کرپٹ ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت کے سیاہ کارناموں کی وجہ سے پنجاب سموگ کا شکار ہے، ملک بہتری کی طرف جارہاہے، پہلی مرتبہ بڑے لوگ پکڑے جارہے ہیں، دوسرے ڈاکو بھی پکڑے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اکھٹے ہوں۔

جمشید دستی

مزید : صفحہ اول


loading...