عدالتی فیصلوں پر تنقید نہیں کر نی چاہیے

عدالتی فیصلوں پر تنقید نہیں کر نی چاہیے
 عدالتی فیصلوں پر تنقید نہیں کر نی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ یہ وقت عدالتی فیصلوں پر تنقید کا نہیں بلکہ انصاف کی توقع رکھنی چاہیے اب وہ وقت چلا گیا کیونکہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ ہی حاوی رہتی ہے موجودہ حالات میں شہباز شریف کو تمام معاملات سنبھال لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے شریف خاندان کو مشورہ دیتے ہوے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ انصاف کی توقع کرنی چاہیے کیونکہ معززجج صاحبان کے سامنے جو چیزیں آتی ہے وہ انہی پر اپنا فیصلہ دیتے ہیں اب وہ وقت پہلے جیسا نہیں رہا جو کچھ کرنا ہے عدالتوں نے ہی کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں ریاض پیر زادہ نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی اسٹیبلشمنٹ حاوی رہی ہے میں نے پیلے بھی مشورہ دیا تھا کہ شہباز شریف کو معاملات سنبھال لینا چاہیے کیونکہ ان حالات میں شہباز شریف بہتر چوائس ہیں ، ریاض پیرزادہ

مزید :

صفحہ اول -